ٹیم میں سلیکٹ نہ ہونے پر پاکستانی کرکٹر نے عدالت سے رجوع کرلیا

صوبائی سلیکشن کمیٹی نے قوانین کے برعکس رسمی سے ٹرائل کروا کے ٹیم منتخب کی:ذاکر خان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 13 اکتوبر 2019 20:12

ٹیم میں سلیکٹ نہ ہونے پر پاکستانی کرکٹر نے عدالت سے رجوع کرلیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13اکتوبر 2019ء) قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر کرکٹر ذاکر خان نے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔انہوں نے اپنی درخواست میں چیئرمین پی سی پی، وزیراعظم پاکستان اور ڈائریکٹر نیشنل اکیڈمی قذ افی سٹیڈیم سمیت دیگر متعلقین کو فریق بنایا ہے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ اسلام آباد ریجن انڈر 19 ٹیم کے لیے 60 بچوں میں سے 20 کا انتخاب ہوا، 20 بچوں میں سے درخواست گزار 7 ویں نمبر پر آیا۔

(جاری ہے)

کرکٹر ذاکر خان نے اپنی درخواست میں لکھا کہ پی سی پی کے نئے آئین کے تحت علاقائی ٹیمیں ختم کر کے صوبائی سطح پر ٹیمیں بنانے کا قانون آگیا ہے۔عدالت کو بتایا گیا کہ صوبائی سیلکشن کمیٹی نے قوانین کے برعکس رسمی سے ٹرائل کروا کے ٹیم منتخب کی۔سلیکشن کمیٹی کی جانب سے ذاکر خان کو نظر انداز کر کے مسترد کر دیا گیا جب کہ درخواست گزار کا گزشتہ ریکارڈ دیگر منتخب کیے جانے والے لڑکوں سے گئی گنا بہتر ہے۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ علاقائی سطح پر بنائی گئی ٹیموں کو بحال کرنے اور سلیکشن کمیٹی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے میرٹ پر ٹرائل کروانے کا حکم دے۔                                                                      

وقت اشاعت : 13/10/2019 - 20:12:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :