سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے ہونیوالی 24ویں نیشنل بوائز ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ پنجاب نے جیت لی

پنجاب 1017 پوائنٹس اور 21گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلے، سندھ 962پوائنٹس اور 23گولڈ میڈلز کیساتھ دوسرے جبکہ خیبر پختونخوا تیسرے نمبر پر رہے

اتوار 13 اکتوبر 2019 22:35

لاہور۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2019ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے اور پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ہونے والی 24ویں نیشنل بوائز ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ پنجاب نے جیت لی، سندھ دوسرے اور خیبر پختونخوا تیسرے نمبر پر رہے، چیمپئن شپ میں مزید نئے ریکارڈز بھی قائم ہوئے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے پنجاب کی ٹیم کو سوئمنگ چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے، اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے، نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرتے رہیں گے،اختتامی تقریب کے مہمانان خصوصی پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن کے صدر شان لاشاری، پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اعظم لطیف، ڈائریکٹر سپورٹس ایف سی سی یونیورسٹی بابر کامل، ٹاپ سوئمنگ آفیشل حفیظ بھٹی اور سابق سوئمر قیصر ذوالفقار خان تھے، تفصیلات کے مطابق 24ویں نیشنل بوائز ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے اتوار کے روز سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب سوئمنگ کمپلیکس میں منعقد ہوئے، پنجاب کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1017پوائنٹس حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، سندھ نے 962پوائنٹس حاصل کرکے دوسری جبکہ خیبر پختونخوا نے 293پوائنٹس حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی،سندھ نے 23، پنجاب نے 21اور خیبر پختونخوا نے 2سونے کے تمغے حاصل کئے۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں خیبر پختونخوا کے سوئمر احمد درانی نے 100میٹر بیک سٹروک انڈر14میں 1.09.76منٹ میں فاصلہ طے کرکے ریکارڈ بنایا، احمد درانی نے 200میٹر بیک سٹروک انڈر 14میں احمد درانی نے فاصلہ 2.37.17منٹ میں طے کرکے دوسرا ریکارڈ بناکر گولڈ میڈل جبکہ 200می آئی ایم میں احمد درانی نی2.33.87 منٹ میں فاصلہ طے کرکے سلور میڈل حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 13/10/2019 - 22:35:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :