سوکا ورلڈ کپ 2019، پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ (آج) رومانیہ کے خلاف کھیلے گا

پیر 14 اکتوبر 2019 10:05

کریٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) سوکا ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کی ٹیم اپنا دوسرا میچ (آج) منگل کو رومانیہ کے خلاف کھیلے گی۔

(جاری ہے)

سوکا ورلڈ کپ یونان کے شہر کریٹ میں جاری ہے جس میں 40 ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، پاکستانی ٹیم ہنگری، سلووینیا، رومانیہ اور جرمنی کے ساتھ گروپ ایچ میں شامل ہے، پاکستان (آج) منگل کو رومانیہ کے خلا ف میچ کھیلے گی جبکہ پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا میچ (کل) بدھ کو جرمنی کے کھیلے گی۔ میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم اپنا چوتھا اور آخری گروپ میچ 17 اکتوبر کو ہنگری کے خلاف کھیلے گا۔
وقت اشاعت : 14/10/2019 - 10:05:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :