سوئس انڈورز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 21 اکتوبر سے شروع ہوگا

پیر 14 اکتوبر 2019 12:23

سوئس انڈورز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 21 اکتوبر سے شروع ہوگا
برن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) سوئس انڈورز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 50 واں ایڈیشن 21 اکتوبر سے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور مرد کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزما ہونگے۔ ٹورنامنٹ میں مختلف کیٹیگریز کے مقابلے ہونگے جن میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز کے مقابلے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامٹ میں فائنل میچ کے فاتح کھلاڑی کو 4 لاکھ 30 ہزار یورو کی انعامی رقم پیش کی جائے گی۔ سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار راجر فیڈرر مینز سنگلز مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے جبکہ مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں انگلینڈ کے ڈومینک انگلوٹ اور انکے کروشین جوڑی دار فرانکو سکیوگور ٹائٹل کے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کرینگے۔ 21 اکتوبر سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ سات روز جاری رہنے کے بعد 27اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔
وقت اشاعت : 14/10/2019 - 12:23:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :