انگلینڈ کی ٹیم 27 اکتوبر کو ٹور میچ سے دورہ نیوزی لینڈ کا آغاز کریگی

پیر 14 اکتوبر 2019 12:23

انگلینڈ کی ٹیم 27 اکتوبر کو ٹور میچ سے دورہ نیوزی لینڈ کا آغاز کریگی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ نیوزی لینڈ کا دورہ کریگی اور اپنے دورہ کے دوران انگلینڈ ٹیم پانچ ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ اس کے علاوہ انگلش ٹیم تین ٹور میچز بھی کھیلے گی۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم 27 اکتوبر کو ٹور میچ سے دورہ نیوزی لینڈ کا آغاز کریگی۔

انگلینڈ کی ٹیم 29 اکتوبر کو دوسرا ٹور میچ کھیلے گی دونوں ٹور میچز لنکولن میں کھیلے جائینگے۔ اس کے بعد انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان باضابطہ پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کا آغاز یکم نومبر کو ہوگا اور پہلا ٹی 20 میچ یکم نومبر کو کرائسٹ چرچ، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 3 نومبر کو ویلنگٹن، تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 5 نومبر کو نیلسن، چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 8 نومبر کو نیپئر جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 10 نومبر کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل ایک چار روزہ ٹور میچ کھیلے گی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 نومبر تک مونٹ مونگنوئی کے مقام پر کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹی 20 اور ٹیسٹ سکواڈ کا پہلے ہی اعلان کر رکھا ہے۔

ٹی 20 سکواڈ میں آئن مورگن (کپتان)، جونی بیرسٹو، ٹام بینٹن، سیم بلنگز، پیٹ برائون، سیم کرن، ٹام کرن، جو ڈینلی، لیوس گریگوری، کرس جورڈن، ثاقب محمود، ڈیوڈ میلان، میٹ پارکنسن، عادل راشد اور جیمز ونس شامل ہیں۔ ٹیسٹ سکواڈ میں جو روٹ (کپتان)، جوفرا آرچر، سٹورٹ براڈ، روری برنز، جوز بٹلر، زیک کرالی، سام کرن، جو ڈینلی، جیک لیچ، ثاقب محمود، میتھیو پارکنسن، اولی پاپ، ڈومنک سبلی، بین سٹوکس اور کرس ووکس شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 14/10/2019 - 12:23:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :