سوکا ورلڈ کپ 2019، انگلینڈ نے ارجنٹائن کو ہرا دیا

پیر 14 اکتوبر 2019 14:16

سوکا ورلڈ کپ 2019، انگلینڈ نے ارجنٹائن کو ہرا دیا
ایتھنز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) سوکا ورلڈ کپ 2019 میں انگلینڈ نے ارجنٹائن کو شکست دے دی، برازیل اور کولمبیا کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

(جاری ہے)

سوکا ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے یونان کے شہر کریٹ میں جاری ہیں جس میں 40 ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، گروپ ڈی کے میچ میں انگلینڈ نے ارجنٹائن کو 2-0 سے شکست دے دی، فاتح ٹیم کی طرف سے میک ڈونلڈ اور عبداللہ نے ایک، ایک گول کیا۔ گروپ بی میں برازیل اور کولمبیا کے مابین کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا، مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں گول سکور کرنے میں ناکام رہیں، میزبان یونان اور میکسیکو کے مابین ہونے والا میچ بھی بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
وقت اشاعت : 14/10/2019 - 14:16:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :