قومی ٹی 20 سیکنڈ الیون کپ میں کل دو کھیلے جائیں گے

پیر 14 اکتوبر 2019 14:18

قومی ٹی 20 سیکنڈ الیون کپ میں کل دو کھیلے جائیں گے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قومی ٹی 20 سیکنڈ الیون کپ میں کل منگل کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں جاری ٹورنامنٹ کے پانچویں میچ میں سینٹرل پنجاب سیکنڈ الیون اور نادرن سیکنڈ الیون کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، اسی روز دوسرا میچ خیبر پختونخوا سیکنڈ الیون اور سدرن پنجاب سیکنڈ الیون کے درمیان کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کو اپنے پہلے میچ میں بلوچستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
وقت اشاعت : 14/10/2019 - 14:18:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :