یونان کا ویزہ نہ ملنے پر متعدد پاکستانی فٹبالر سوکا ورلڈکپ میں شرکت سے محروم

مجبوری میں یورپی نژاد فٹبالرز کو اسکواڈ میں شامل کرنا پڑا، امید ہے ٹیم اچھا کھیل پیش کرنے میں کامیاب ہوگی، منتظمین

پیر 14 اکتوبر 2019 15:35

یونان کا ویزہ نہ ملنے پر متعدد پاکستانی فٹبالر سوکا ورلڈکپ میں شرکت سے محروم
ایتھنز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) یونان میں ہونے والے سکس اے سائیڈ فٹبال سوکا ورلڈ کپ کیلئے متعدد پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے نہ مل سکے جس کے باعث یورپ میں مقیم پاکستانیوں کی خدمات حاصل کرنا پڑگئیں۔پاکستان میں یونانی سفارت خانے کی جانب سے متعدد کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہ کرنے کی وجہ سے ٹیم کے متعدد کھلاڑی یونان نہیں جاسکے۔

ٹیم کمبی نیشن تو خراب ہو ہی چکا تھا تاہم ہنگامی صورتحال میں یورپ میں مقیم پاکستانی نڑاد کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرنا پڑیں۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی جانب سے اس ٹیم کو شرکت کرنا تھا جو لیڑر لیگ فائنل جیتی تھی، اس کے ساتھ اوپن ٹرائلز سے منتخب پلیئرز کو بھی اسکواڈ کا حصہ بننا تھا تاہم یونانی سفارتخانے سے اکثر کھلاڑیوں کو ویزے نہ مل سکے، جس کے بعد پاکستانی ٹیم کی ازسر نو تشکیل ہوئی اور ان کھلاڑیوں کو لیا گیا جو پہلے سے یورپ میں مقیم تھے یا پھر ان کے پاس یورپی ویزے موجود تھے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گول کیپر کے بغیر یونان میں موجود پاکستان ٹیم نے ہفتے کی شب کولمبیا کیخلاف وارم اپ میچ کھیلا اور پاکستان نے یہ میچ 1-2 سے ایک سے جیتا۔میچ میں پاکستان ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اور پاکستان کے سابق فٹبالر گوہر زمان کو بھی میدان میں اتار دیا گیا۔پاکستان سوکا ٹیم کے منتظمین کا کہنا ہے کہ مجبوری میں یورپی نژاد فٹبالرز کو اسکواڈ میں شامل کرنا پڑا، امید ہے ٹیم اچھا کھیل پیش کرنے میں کامیاب ہوگی۔
وقت اشاعت : 14/10/2019 - 15:35:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :