قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں کمنٹری کے معیار پر انگلیاں اٹھنے لگیں

کئی سالوں سے کارٹون کمنٹری کا سلسلہ چل رہا ہے،پی ٹی وی سپورٹس کو اپنا معیار بہتر بنانا ہوگا، فیصل اقبال

پیر 14 اکتوبر 2019 15:40

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں کمنٹری کے معیار پر انگلیاں اٹھنے لگیں
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں کمنٹری کے معیار پر انگلیاں اٹھنے لگیں۔ایک انٹرویو میں فیصل اقبال نے کہا کہ کئی سالوں سے کارٹون کمنٹری کا سلسلہ چل رہا ہے،پی ٹی وی سپورٹس کو اپنا معیار بہتر بنانا ہوگا،ہمیشہ ایک اچھا ٹورنامنٹ غیر پیشہ ور کمنٹیٹرز کی وجہ سے برباد کردیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو معیاری براڈ کاسٹنگ اور کمنٹری پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر سابق کرکٹرز سمیت متعدد صارفین نے بھی فیصل آباد میں ٹی ٹوئنٹی کپ میچز کے دوران کی جانے والی کمنٹری کو ہدف تنقید بنایا ہے۔
وقت اشاعت : 14/10/2019 - 15:40:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :