بابراورامام بہترین کپتان ثابت ہوسکتے ہیں: عمران نذیر
سرفرازقیادت کے دباﺅ میں ہیں ، انفرادی کارکردگی بھی معیاری نہیں رہی: ٹیسٹ کرکٹر
ذیشان مہتاب پیر 14 اکتوبر 2019 17:31
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14اکتوبر 2019ء) ٹیسٹ کرکٹر عمران نذیر کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور امام الحق بہترین کپتان ثابت ہوسکتے ہیں۔کپتان کے لیے واحد فارمولا صرف پرفارمنس ہونا چاہیے، اس وقت بابر اعظم اور امام الحق ہی دو ایسے بیٹسمین ہیں جن کی پرفارمنس کے ساتھ تکنیک بھی زبردست ہے۔ایک انٹر ویو کے دوران عمران نذیر کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں سرفراز احمد کپتانی کے دباﺅ میں ہیںجس کی وجہ سے ان کی انفرادی کارکردگی بھی معیاری نہیں رہی، سرفراز نے میدان میں خود کو ہر معاملے میں الجھا رکھا ہے۔ بار بار بولرز کے پاس جاکر سمجھانے سے بولر زیادہ پریشر میں آجاتا ہے اورکپتان پر بھی پریشر بڑھتا جاتا ہے، کپتان خود تھوڑا اعصاب پر کنٹرول رکھے گا تو بہتر فیصلے کرسکے گا۔
جارح مزاج اوپنر کے مطابق سری لنکا کےخلاف ناقص پرفارمنس نے سب کو شرمندہ کیا ہے۔اس سیریز میں جونیئر کھلاڑیوں کو موقع دیا جاتا تو زیادہ مناسب ہوتا، ہم کہہ سکتے کہ نئے لڑکوں کو آزمایا ، اب دورئہ آسٹریلیا میں زیادہ مشکلات پیش آئیں گی۔ آسٹریلوی سرزمین پر جو نتائج ہوسکتے ہیں اس کا اندازہ ابھی سے لگایا جاسکتا ہے، عمران نذیر نے مزید کہا کہ وہ اب مکمل تندرست اور اگلے ماہ ابوظہبی میں ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاہور قلندرزکی نمائندگی کے لیے محنت کررہے ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ دوبارہ پاکستان کی طرف سے کھیلیں۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 14/10/2019 - 17:31:31
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
برطانوی کھلاڑی جیک الیگزینڈر ڈریپرکا میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم کے معاملے پر خود سے منسوب سخت بیان کی تردید کردی
-
گیل مونفلس میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے
-
انگلش پریمیئر لیگ ، بورن مائوتھ،کرسٹل پیلس،ایورٹن اور مانچسٹریونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے
-
کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور پنجاب کنگز کی ٹیموں کے مابین انڈین پریمیئر لیگ کاواحد میچ کل کھیلا جائے گا
-
چوتھے ٹی ٹونٹی میں رنز کے انبار لگنے کا امکان