انٹر ڈویژن نیشنل باسکٹ بال چمپئن شپAگریڈ2019اختتام پزیرہوگئی

پیر 14 اکتوبر 2019 20:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر سرپرستی سرگودھا باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ انٹر ڈویژن نیشنل باسکٹ بال چمپئن شپAگریڈ2019کے فائنل میں سب سے بڑا اپ سیٹ ۔مسلسل 15سال تک چمپئن کا اعزاز رکھنے والی لاہور ڈویژن اعزاز کا دفاع کرنے میں ناکام ہوگئی فیصل آباد ڈویژن نے ٹرافی پر قبضہ جمالیا ۔

فائنل مقابلے میں فیصل آباد ڈویژن نے دفاعی چمپئن لاہور ڈویژں کو شاندار اور کانٹے دار مقابلے کے بعد 75کے مقابلی78باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیکر چمپئن ٹرافی کی حقدار بن گئی جبکہ تیسر پوزیشن کے مقابلے میںاسلام آباد ڈویژن نے مد مقابل پشاور ڈویژن کو عصاب شکن مقابلے کے بعد 69کے مقابلے میں 70باسکٹ پوائنٹس سے مات دیکر چمپئن شپ کی تیسری ٹیم بن گئی کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض جاوید محمد خان ،سید عدنان علی اور عامر محمود نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز ڈاکٹر اوج ،محمد یعقوب اور یعقوب قادری تھے ۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کی پر وقار تقریب میں مہمان خصوصی صوبائی وزیر محنت پنجاب حکومت انصر مجید خان نیازی نے فاتح ،رنر اپ اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی فیصل آباد ،لاہوراور اسلام آباد ڈویژن کی ٹیموں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے اس کے علاوہ آرگنائزرز اور مہمانان کو خصوصی شیلڈز پیش کئے گئے جن میں پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکریٹری خالد بشیر ،نائب صدر KBBAکے صدر غلام محمد خان ،مصتنصر احمد چیمہ اور دیگر شامل تھے تقریب میں کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے سرگودھا ڈویژن باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے مصتنصر احمد چیمہ اور دیگر عہدیداروں کو یادگاری شیلڈ پیش کیا ۔
وقت اشاعت : 14/10/2019 - 20:00:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :