آئی ٹی ایف پاکستان جونیئر عالمی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کا دوسرا رائونڈ (آج) کھیلا جائے گا

پیر 14 اکتوبر 2019 20:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) آئی ٹی ایف پاکستان جونیئر عالمی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کا دوسرا رائونڈ (آج) منگل کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز دلاور عباس ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے بوائز سنگلز کے پہلے رائونڈ میں تائیوان کے لے یوشن اور لوچن یو، کوریا کے کم ڈونگ اور کنگ گنوک، پاکستان کے شعیب خان، نیپال کے گری اریان، پاکستان کے محمد نعمان آفتاب ،ثاقب حیات، سمیع زیب خان، احمد نیل قریشی،احمد کامل، آئرلینڈ کے ٹوٹنچی نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

بوائز ڈبلز کے پہلے رائونڈ میں پاکستان کے سمیع زیب خان اور آئرلینڈ کے ٹوٹنچی، پاکستان کے احمد کامل اور سبحان بن سالک نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 14/10/2019 - 20:30:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :