سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم کی دورہ فلسطین کے موقع پرمسجد اقصیٰ میں حاضری

منگل 15 اکتوبر 2019 11:34

سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم کی دورہ فلسطین کے موقع پرمسجد اقصیٰ میں حاضری
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) سعودی عرب کے فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ یاسر المسحل اور ان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران نے مسجد اقصی میں حاضری دی اور قبلہ اول میں نماز بھی ادا کی۔سعودی فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ نے العربیہ نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں خوش نصیب ہوں کہ مجھے اور میری ٹیم کے ساتھیوں کو حرمین شریفین کے بعد مسجد اقصیٰ میں بھی حاضری کا شرف حاصل ہوا ہے۔

(جاری ہے)

یہ حاضری میرے لیے باعث فخر ہے ۔یاسر المسحل کا کہنا تھا کہ فلسطینی صدر محمود عباس اور فلسطینی فٹ بال فیڈریشن کے صدر میجر جنرل جبریل رجوب اور دیگر فلسطینی حکام کا خصوصی شکریہ جنہوں نے فلسطین میں سعودی عرب کی ٹیم کی میزبانی کا حق ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم حال ہی میں اردن کے راستے فلسطین کے علاقے رام اللہ پہنچی تھی جہاں گذشتہ روز ٹیم کے ممبران نے مسجد اقصیٰ میں حاضری دی۔ سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم فلسطینی فٹ بال ٹیم کے ساتھ مقبوضہ بیت المقدس میں فٹ بال میچ بھی کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 15/10/2019 - 11:34:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :