ریسلر انعام بٹ نے ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا

فائنل میں انعام بٹ نے جارجیا کے مارساداتو کو ہراکر گولڈ میڈل اپنے نام کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 15 اکتوبر 2019 11:14

ریسلر انعام بٹ نے ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا
دوحہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اکتوبر 2019ء) پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے دوحا میں جاری ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا،انعام بٹ نے 6 باﺅٹس میں ناقابل شکست رہتے ہوئے ایک بار پھر خود کو چیمپئن ریسلر منوالیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے ملک کا نام روشن کرتے ہوئے دوحا میں منعقد ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں جارجیا کے مارساداتو کو ہراکر گولڈ میڈل جیت لیا،ایک موقع پر جارجین ریسلر 0-2 سے برتری حاصل کیے ہوئے تھے لیکن انعام بٹ نے آخری 15سیکنڈز میں بازی پلٹی اور تین مرتبہ اپنے حریف کو دھول چٹاتے ہوئے 2-5 سے فتح اپنے نام کرلی۔

ورلڈ بیچ ریسلنگ میں انعام بٹ نے پرتگال کے آندرے ڈی سلوا، آذر بائیجان کے آلیوکانان اور ترکی کے اوزکان مورت کو شکست دی جس کے بعد انعام بٹ کا فائنل میں جارجیا کے مارساداتو سے مقابلہ ہوا جنہیں شکست دینے کے بعد انہوں نے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔ انعام بٹ ان گیمز میں شریک واحد پاکستانی ایتھلیٹ ہیں۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے گولڈ میڈل جیتنے پر انعام بٹ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انعام نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، انعام کی جیت تمام ایتھلیٹس کے لیے ایک مثال ہے۔                                 
وقت اشاعت : 15/10/2019 - 11:14:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :