انڈر 19 کرکٹ ٹیم کیلئے منتخب نہ کرنے پر درخواست گزار کرکٹر کے وکیل کو سپریم کورٹ کی ججمنٹس ساتھ لگانے کی ہدایت

منگل 15 اکتوبر 2019 12:32

انڈر 19 کرکٹ ٹیم کیلئے منتخب نہ کرنے پر درخواست گزار کرکٹر کے وکیل کو سپریم کورٹ کی ججمنٹس ساتھ لگانے کی ہدایت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کیلئے منتخب نہ کرنے پر درخواست گزار کرکٹر کے وکیل کو سپریم کورٹ آف پاکستان کی ججمنٹس ساتھ لگانے کی ہدایت کردی ۔درخواست گزارنے موقف اپنایا کہ اسلام آباد ریجن انڈر 19 ٹیم کے لیے 60 بچوں میں سے 20 کا انتخاب ہوا اوردرخواست گزار 7 ویں نمبر پر آیا۔

(جاری ہے)

پی سی پی کے نئے آئیں کے تحت ریجن ختم کر کے صوبائی سطح پر ٹیمیں بنانے کا قانون آگیا، صوبائی سیلکشن کمیٹی نے قوانین کے برعکس ٹرائل کرواکے ٹیم منتخب کرلی ۔

سلیکشن کمیٹی کی جانب سے درخواست گزار کو نظر انداز کیا گیا حالانکہ گزشتہ ریکارڈ دیگر منتخب کئے گئے لڑکوں سے کئی گنا بہتر ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت ریجنل سطح پر بنائی گئی ٹیموں کو بحال کرنے کا حکم دے اورسلیکشن کمیٹی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے میرٹ پر ٹرائل کرانے کا حکم دے۔
وقت اشاعت : 15/10/2019 - 12:32:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :