بنگلادیشی کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان پر غیریقینی کے سائے برقرار

منگل 15 اکتوبر 2019 13:39

بنگلادیشی کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان پر غیریقینی کے سائے برقرار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) بنگلادیش ویمنز اور بوائز انڈر 16 ٹیموں کا دورہ پاکستان سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط ہونے کی وجہ سے ابھی تک غیریقینی صورتحال سے دوچار ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق بنگلادیش بورڈ ٹیموں سے پہلے سیکیورٹی وفد بھیجنے کا خواہش مندہے، مجوزہ پروگرام کے مطابق انڈر 16بوائز کو22اکتوبر کو پاکستان پہنچنا ہے، اگلے روز ویمن ٹیم کی آمد شیڈول ہے۔پاکستانی ویمن ٹیم کا کیمپ مریدکے جبکہ بوائز انڈر 16کا کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوچکا ہے۔
وقت اشاعت : 15/10/2019 - 13:39:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :