بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ 19 اکتوبر سے شروع ہوگا

منگل 15 اکتوبر 2019 13:51

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ 19 اکتوبر سے شروع ہوگا
رانچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 19 اکتوبر سے رانچی میں شروع ہوگا۔ بھارت کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، میزبان ٹیم نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو پہلے میچ میں 203 رنز اور دوسرے میچ میں اننگز اور 137 رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کی۔
وقت اشاعت : 15/10/2019 - 13:51:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :