ریسلر انعام بٹ کو گولڈ میڈل جیتنے کا” انعام“ مل گیا
والدہ نے دسمبر میں شادی کی خوشخبری سنادی، پاکستانی ریسلر انعام بٹ کے گھر جشن کا سماں
ذیشان مہتاب منگل 15 اکتوبر 2019 14:05
گوجرانوالہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اکتوبر 2019ء) انعام بٹ ورلڈ بیچ گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر آئے تو انہیں ایک اور خوشی ملی، انعام بٹ کی والدہ نے بیٹے کو شادی کی خوشخبری دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ریسلر انعام بٹ کو”انعام“ مل گیا،ورلڈ بیچ ریسلنگ کا ٹائٹل پاکستانی ریسلرانعام بٹ کے نام رہا، انعام بٹ نے فائنل میں جارجیاکےریسلر کوشکست دی، ورلڈ بیچ ریسلنگ میں انعام بٹ نے پرتگال کے آندرے ڈی سلوا، آذر بائیجان کے آلیوکانان اور ترکی کے اوزکان مورت کو شکست دی جس کے بعد انعام بٹ کا فائنل میں جارجیا کے مارساداتو سے مقابلہ ہوا جنہیں شکست دینے کے بعد انہوں نے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔ انعام بٹ ان گیمز میں شریک واحد پاکستانی ایتھلیٹ ہیں۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے گولڈ میڈل جیتنے پر انعام بٹ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انعام نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، انعام کی جیت تمام ایتھلیٹس کے لیے ایک مثال ہے۔
ورلڈ بیچ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے انعام بٹ کے گوجرانوالہ پہنچنے پر گھر میں جشن کا سماں بندھا ہوا ہے،دوستوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں،بیٹے کے گولڈ میڈل جیتنے پر والدین خوشی سے نہال ہیں، انعام بٹ کی والدہ نے قومی ہیرو کی شادی کی خوشخبری سنادی۔والدہ کا کہنا تھا کہ دسمبر میں انعام بٹ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوجائیں گے،دوسری جانب انعام بٹ کے دوست اور اہل خانہ ان کی جیت پر خوشی سے نہال ہیں، اہل خانہ نے ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلا کر خوشی کا اظہار کیا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 15/10/2019 - 14:05:12
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں کراچی ، لاہور اور ملتان نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی
-
چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر بے سہارا ،یتیم بچے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا میچ دیکھیں گے
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا