سی پی ایل سے فرصت کے بعد شعیب اور حفیظ قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ کیلئے دستیاب

ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں دونوں کی فارم اور فٹنس پر نگاہیں مرکوز ہوں گی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 15 اکتوبر 2019 14:56

سی پی ایل سے فرصت کے بعد شعیب اور حفیظ قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ کیلئے دستیاب
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اکتوبر 2019ء) کیریبیئن پریمیئر لیگ سے فراغت کے بعد شعیب ملک اور محمد حفیظ ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے لیے دستیاب ہوگئے۔شعیب ملک اور محمد حفیظ ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں شان مسعود کی قیادت میں کھیلنے والی سدرن پنجاب ٹیم میں شامل ہیں، سدرن پنجاب کے منیجر شاہد بٹ کے مطابق دونوں سینئرز کی ایک دو روز میں فیصل آباد آمد متوقع ہے۔

سری لنکا کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق ایک بار شعیب ملک اور محمد حفیظ کی جانب دیکھ رہے ہیں، دونوں کی فارم اور فٹنس پر نگاہیں مرکوز ہوں گی۔ قومی ٹی ٹونٹی کپ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے اپنی اہلیت ثابت کرنے کا موقع ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ کیریبیئن پریمیئر لیگ کی رنرز اپ گیانا ایمازون واریئرز کی قیادت کرتے ہوئے شعیب ملک کی انفرادی کاکردگی بھی شاندار رہی لیکن محمد حفیظ ناکامیوں کے بھنور سے نہیں نکل پاِئے،مشکلات میں گھرے آل راﺅنڈرکا ستارہ تاحال گردش سے باہر نہیں نکل سکا، سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی جانب سے کیریبیئن لیگ میں بھی انکی کارکردگی غیرمعیاری رہی، انھوں نے 9میچز میں 17.77کی اوسط سے صرف 160 رنز بنائے،اس میں کوئی نصف سنچری شامل نہیں تھی۔

سب سے بڑی اننگز 37 رنز رہی۔
وقت اشاعت : 15/10/2019 - 14:56:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :