آئی سی سی کا مال کمانے کیلئے ہر سال ورلڈ کپ کروانےکا فیصلہ

تمام ممالک کو میزبانی کیلئے بڈ دینے کے یکساں مواقع دیے جائیں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 15 اکتوبر 2019 15:16

آئی سی سی کا مال کمانے کیلئے ہر سال ورلڈ کپ کروانےکا فیصلہ
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اکتوبر 2019ء) آئی سی سی نے خزانوں کو لبالب بھرنے کیلئے ہر سال ورلڈ کپ کرانےکا فیصلہ کر لیا، 2023 سے 8 برس میں 8 مینز ایونٹ، اتنے ہی ویمنز ایونٹ، 4 مینز انڈر 19 اور اتنے ہی ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائےگا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی دولت کیلئے بڑھتی ہوئی طلب نے کھیل کو پہلے سے ہی داﺅ پر لگایا ہوا ہے،اب وہ خزانوں کو لبالب بھرنے کی لالچ میں اپنے میگا ایونٹس کو بھی بے وقعت کرنے پر تل گئی ہے، 2023 ءسے 2031 ءتک 8 برس کے دورانیہ میں 8 مینز، 8 ویمنز، 4 مینز انڈر 19 اور اتنے ہی ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹس منعقد کیے جائینگے۔

اگرچہ آئی سی سی کی جانب سے اس عرصے میں ٹی 20 اور ون ڈے ورلڈ کپ کی تعداد کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا البتہ بھارتی میڈیا نے دعوی کیاہے کہ کونسل ہر سال ٹی 20 اور ہر 3 سال بعد ون ڈے ورلڈ کپ منعقد کرنےکا ارادہ رکھتی ہے، آئی سی سی میزبانی کیلئے تمام ممبران سے اظہار دلچسپی طلب کرےگی، بڈنگ کا عمل ویمنز اور انڈر 19 ایونٹس کی میزبانی سے 2020 ءکے آغاز میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

چیئرمین ششانک منوہر نے کہا کہ تمام آپشنز کا اچھی طرح جائزہ لینے کے بعد بورڈ نے محسوس کیاکہ کیلنڈر میں مستقل مزاجی اور کھیل کو مضبوط بنیاد فراہم کرنے کیلئے ہر سال مینز اور ویمنز کے بڑے ایونٹس کا انعقاد ضروری ہے، اس سے سٹرکچر بہتر جبکہ کھیل کو فروغ ملے گا، اسی طرح تمام سٹیک ہولڈرز کیلئے مواقع بھی بڑھیں گے، ہم ایک ایسا بڈنگ ماڈل بھی تیار کررہے ہیں جس سے 2023 ءکے بعد تمام ممالک کو آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کے یکساں مواقع ملیں۔
وقت اشاعت : 15/10/2019 - 15:16:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :