سائوتھ ایشین انڈر 16 گرلز چیمپئن شپ (کل) شروع ہو گی

منگل 15 اکتوبر 2019 15:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) سائوتھ ایشین انڈر-16 گرلز چیمپئن شپ (کل) جمعرات سے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں 5 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان، میزبان نیپال، سری لنکا اور بھارت شامل ہیں۔ چیمپیئن شپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ نیپال کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایاکہ 13 رکنی ٹیم کی قیادت زینب شجاعت کریں گی۔
وقت اشاعت : 15/10/2019 - 15:35:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :