ویمن کرکٹ کوچنگ کورس (کل) شروع ہوگا

منگل 15 اکتوبر 2019 15:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام خواتین کرکٹ کے فروغ کے لئے اے سی سی کی جانب سے پہلی بار ویمن کوچنگ کورس (کل) جمعرات سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا جس میں چار پاکستانی خواتین اے سی سی لیول ون ویمن کوچنگ کورس میں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

19 اکتوبر تک جاری رہنے والے کورس میں افغانستان، بحرین، ہانگ کانگ، ایران، کویت، ملائشیا، مالدیپ، بھوٹان، اومان اور متحدہ عرب امارات کی خواتین بھی شرکت کریں گی۔ تین روزہ کورس کا انعقاد نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا۔
وقت اشاعت : 15/10/2019 - 15:35:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :