او ٹی سی لاہور چیلنج کپ، تین مختلف کمیٹیوں کا اعلان کردیا گیا

منگل 15 اکتوبر 2019 16:10

او ٹی سی لاہور چیلنج کپ، تین مختلف کمیٹیوں کا اعلان کردیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) پہلے او ٹی سی لاہور چیلنج کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کو احسن انداز میں کروانے کیلئے تین مختلف کمیٹیا ں تشکیل دے دی گئیں۔ چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی ملک سجاد اکبر نے ڈسپلنری، ٹیکنیکل اور امپائر کمیٹیوں کا اعلان کردیا۔ او ٹی سی لاہور چیلنج کپ کی ٹورنامنٹ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ملک سجاد اکبر کی زیرصدارت اوٹی سی ہیڈ آفس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں سیکرٹری شہباز علی ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈسپلنری کمیٹی میںسابق آئی سی سی امپائر میاں محمد اسلم کو چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ کمیٹی میں سینئر کرکٹ آرگنائزر رضا حمید سید توقیر شاہ ،صہیب ایوبی اور سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد نذیر شامل ہیں۔ ٹیکنیکل کمیٹی میں سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد نذیر ،راو افتخار انجم ،محمد خلیل اور فرسٹ کلاس کرکٹر شاہ نواز خان شامل ہیں جبکہ سابق آئی سی سی امپائر میاں محمد اسلم اور تصدق جمال شیخ امپائرز کمیٹی کے ممبرز ہوں گے،چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی کے مطابق کاشف رسول نمائندہ خصوصی اور ٹورنامنٹ سیکرٹری شہبازعلی تمام کمیٹیوں کے سیکرٹری اور کوآرڈی نیٹر ہوں گے۔

(جاری ہے)

ٹیکنیکل کمیٹی ٹورنامنٹ کے دوران ٹیموں میں کھلاڑیوں کی تبدیلی کے حوالے سے معاملات دیکھے گی۔ امپائرنگ کے معیار کو بہتررکھنے اور اس میں پیش آنے والے مسائل کو امپائرز کمیٹی دیکھے گی ۔
وقت اشاعت : 15/10/2019 - 16:10:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :