ریسلر انعام بٹ نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے، ملک عمر فاروق

منگل 15 اکتوبر 2019 16:10

ریسلر انعام بٹ نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے، ملک عمر فاروق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے کھیل و امور نوجوانان ملک عمر فاروق نے کہا ہے کہ کھیلوں سے وابستہ قومی ہیروز کو معاشی فکروں سے آزاد ہونا چاہئے، حکومت اپنے ہیروز کی مکمل سرپرستی کریگی اور ان کی معاشی ضروریات کا ہر حال میں خیال رکھا جائے گا، انعام بٹ کو ملک کیلئے گولڈ میڈل جیتنے پر جاری اپنے پیغام میں ملک عمر فاروق نے کہا کہ انعام بٹ نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ انعام بٹ نے اپنے حریف کو آخری پندرہ سیکنڈ میں چت کر کے اپنی مہارت کا ثبوت دیا ہے، انہوں نے یقین دلایا کہ وہ ذاتی طور پر وزیراعلی پنجاب سے پاکستان کے لیے اعزاز حاصل کرنے پر انعام بٹ کیلئے مالی مراعات کی سفارش کریں گے۔

وقت اشاعت : 15/10/2019 - 16:10:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :