قومی ٹی 20 کپ میں کل دو میچز کھیلے جائینگے

منگل 15 اکتوبر 2019 16:33

قومی ٹی 20 کپ میں کل دو میچز کھیلے جائینگے
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قومی ٹی 20 کپ میں کل بدھ کو دو میچ کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں جاری ٹورنامنٹ میں کل پہلا میچ خیبرپختونخوا اور سندھ کے درمیان کھیلا جائے گا، سندھ کی ٹیم اسد شفیق کی قیادت میں میدان میں اترے گی، سندھ نے اپنے پہلے میچ میں سینٹرل پنجاب کو شکست دی تاہم دوسرے میچ میں اسے بلوچستان کے ہاتھوں 3 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ خیبرپختونخوا کی قیادت محمد رضوان انجام دیں گے، خیبر پختونخوا اپنے پہلے میچ میں بلوچستان کو ہرا چکی ہے۔ اسی روز دوسرے میچ میں سینٹرل پنجاب اور بلوچستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
وقت اشاعت : 15/10/2019 - 16:33:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :