رونالڈو نے کلب اور انٹرنیشنل کیریئر میں 700 گول داغ دیئے

پرتگالی سپر اسٹار یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے چھٹے فٹبالر بن گئے

منگل 15 اکتوبر 2019 16:33

رونالڈو نے کلب اور انٹرنیشنل کیریئر میں 700 گول داغ دیئے
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) پرتگالی فٹ بالرکرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اعزاز حاصل کرتے ہوئے لیونل میسی سے پہلی700 گول داغ دیئے،پرتگالی سپر اسٹار یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے چھٹے فٹبالر بن گئے۔یورو کپ کوالیفائرز میں پرتگال کو یوکرائن نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی لیکن اس کے باوجود کرسٹیانو رونالڈو کے لئے یہ میچ یاد گار بن گیا۔

(جاری ہے)

یوکراین میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے ہاف میں ہی دو گول کردیئے۔پرتگال کے لئے کم بیک کرنا مشکل ہوگیالیکن 72 ویں منٹ میں کرسچیانوں رونالڈو نے گول کردیا۔میچ تو یوکراین نے دو ایک سے جیت لیا لیکن ونالڈو نے کیریئر کا 700 واں گول گول کرکے اس میچ کو یادگار بنادیا۔اس طرح 34 سالہ رونالدو نے کیریئر کے 973 میچز کھیل کر 700 گول کیے۔آسٹرین فٹبالرجیف بسکان 805 کیریئر گول بناکر سب سے آگے ہیں جبکہ برازیل کے روماریواور پیلے ،ہنگری کے فرینک پکاس ، اور جرمنی کے گرڈ مولر بھی 700 یا زائد گول کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 15/10/2019 - 16:33:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :