انٹر ڈویژن قومی باسکٹ بال چمپیئن شپ فیصل آباد نے جیت لی

منگل 15 اکتوبر 2019 16:33

انٹر ڈویژن قومی باسکٹ بال چمپیئن شپ فیصل آباد نے جیت لی
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) انٹر ڈویژن قومی باسکٹ بال چمپیئن شپ فیصل آباد نے جیت لی۔زرائع کے مطابق سرگودہامنعقدہ انٹر ڈویڑن قومی باسکٹ بال چمپئن شپ فیصل آباد نے جیت لی۔سنسی خیز مقابلہ میں فیصل آباد نے لاہور ڈویڑن کو چار پوائنٹ سے شکست دی۔تیسری پوزیشن کے لئے میچ میں اسلام آباد نے پشاور کو 24پوائنٹس سے ہرادیا۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت انصر مجید خان نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں او رانعامات تقسیم کئے اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نوجوان نسل کو صحت مند انہ سرگرمیوں میں شرکت کیلئے بھر پور مواقع فراہم کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نیو سٹیلائٹ ٹائون میں جدید سہولتوں سے مزئین سپورٹس سٹیڈیم کے قیام سمیت ڈویڑنل سکواش کمپلیکس کی تعمیر وتزئیں کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ۔

انہوں نے سرگودہا میں 17سال بعد قومی سطح کے چمپئن شپ کے انعقاد پر محکمہ سپورٹس کے مثبت کردار کو سراہا ۔صوبائی وزیر نے کہاکہ سپورٹس وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے ہم نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ضائع ہونے سے بچاسکتے ہیں او رایک پرامن مقاشرے کی تشکیل کو بھی یقینی بنا سکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 15/10/2019 - 16:33:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :