آصف علی نے وہ اعزاز حاصل کرلیا جو شاہد آفریدی کے پاس بھی نہیں

ایک ٹی ٹونٹی اننگز 10چھکے جڑنے والے تیسرے پاکستانی بلے باز بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 15 اکتوبر 2019 17:17

آصف علی نے وہ اعزاز حاصل کرلیا جو شاہد آفریدی کے پاس بھی نہیں
فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اکتوبر 2019ء) جارح مزاج بلے باز آصف علی ایک ٹی ٹونٹی اننگز 10 چھکے جڑنے والے تیسرے پاکستانی بیٹسمین بن گئے ہیں ۔اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں جاری قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں آصف علی نے ناردرن کی جانب سے سینٹرل پنجاب کے خلاف محض 35 گیندوں پر 93کی اننگز تراشی جس میں 10چھکے اور 4 چوکے شامل تھے،ان کی ٹیم نے سینٹرل پنجاب کے خلاف 6 وکٹوں کے نقصان پر 222رنز کا مجموعہ ترتیب دیا تاہم احمد شہزاد کی شاندار سنچری کی بدولت سینٹرل پنجاب نے ہدف ایک گیند قبل پورا کرلیا ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل کامران اکمل نے 2017ءمیں ایک اننگز میں 12چھکے جڑ دیئے تھے، آل راﺅنڈر بلال آصف نے 2015 ءمیں 10 گیندوں کو فضائی روٹ سے باﺅنڈری کے باہر بھیجا تھا۔یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم کو ایک عرصہ سے کسی پاور ہٹر کی تلاش میں ہے،آصف علی کو یہ خلا پر کرنے کے لیے مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا تھا لیکن بیٹنگ آرڈر میں بار بار تبدیلی کی وجہ سے کارکردگی میں عدم تسلسل رہا اور وہ ٹیم کے اندر باہر ہوتے رہے ہیں ۔                                                                                                                                         
وقت اشاعت : 15/10/2019 - 17:17:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :