33ویں نیشنل گیمز 2019ء،ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے آرچری کے تربیتی کیمپ کا معائنہ کیا

سپورٹس بورڈ پنجاب تیاری کے لئے کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کررہا ہے،آرچری کے کھلاڑی محنت کریں اور میڈلز جیت کر آئیں‘کھلاڑیوں سے گفتگو

منگل 15 اکتوبر 2019 17:46

33ویں نیشنل گیمز 2019ء،ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے آرچری کے تربیتی کیمپ کا معائنہ کیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے منگل کے روز پنجاب آرچری ایرینہ میں 33ویں نیشنل گیمز 2019ء کی تیاری کے لئے لگائے گئے آرچری کے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا،اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس حفیظ بھٹی، ڈویژنل سپورٹس آفیسر ندیم قیصر، سیکرٹری پاکستان آرچری فیڈریشن وصال خان، صدر پنجاب آرچری ایسوسی ایشن منظر فریدشاہ ، سیکرٹری پنجاب آرچری ایسوسی ایشن امان اللہ اور دیگر حکام بھی ساتھ تھے،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کھلاڑیوں کی تربیت کا معائنہ کیا،کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب33ویں نیشنل گیمز 2019کی تیاری کے لئے کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کررہا ہے،آرچری کے کھلاڑی محنت کریں اور میڈلز جیت کر آئیں،تربیتی کیمپ میں ماہر کوچز کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں ، کھلاڑی اپنے کھیل کو مزید بہتر بنائیں،کھلاڑی 33ویں نیشنل گیمز 2019ء میں جیت کے جذبے کے ساتھ شرکت کریں، اللہ کامیابی عطا کرے گا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے تیر کمان سے نشانہ بھی لگایا۔

(جاری ہے)

سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے پنجاب آرچری ایسوسی ایشن نے 33نیشنل گیمز 2019ء کی تیاری کے لئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لگایاہے،تربیتی کیمپ میں کل 32کھلاڑی شرکت کررہے ہیں جن میں 22مرد اور 10خواتین شامل ہیں، 33ویں نیشنل گیمز پشاور میںپنجاب کی 6رکنی ٹیم حصہ لے گی۔
وقت اشاعت : 15/10/2019 - 17:46:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :