نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کاتیسراروز،ناردرن اورسدرن پنجاب فاتح

اسپنرز نے ناردرن کوسنٹرل پنجاب کے خلاف 19 رنز سے کامیابی دلادی

منگل 15 اکتوبر 2019 18:46

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کاتیسراروز،ناردرن اورسدرن پنجاب فاتح
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2019ء) ایونٹ کے تیسرے روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ناردرن نے اسپنرز کی عمدہ باوٴلنگ کی بدولت سنٹرل پنجاب کو 19 رنز سے شکست دے دی۔رضا حسن، اسامہ میر اور نعمان علی نے مجموعی طور پر 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سنٹرل پنجاب کے رضا علی ڈارکے میچ میں7 شکار رائیگاں گئے۔ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ناردرن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ناردرن کرکٹ ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی سنٹرل پنجاب کے اسپنر رضا علی ڈار کی گھومتی گیندوں کا سامنا نہ کرسکا اور پوری ٹیم 162رنز پر ڈھیر ہوگئی۔31 سالہ اسپنر نے 29 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اسپنر نیاننگز کی آخری 3 گیندوں پر 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کرکیایونٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک بھی اپنے نام کی۔

(جاری ہے)

ناردرن کی جانب سے سرمد بھٹی 47 رنز بنا کر سب سے نمایاں بیٹسمین رہے۔

جواب میں نعمان انور اور عثمان صلاح الدین پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے سنٹرل پنجاب کو 52 رنز کا آغاز فراہم کیاتاہم اگلے 8 کھلاڑی اسکور میں صرف 87 رنزکا اضافہ ہی کرسکے۔مڈل آرڈر بلے بازوں نے رضا علی ڈار کی محنت پر پانی پھیر دیا۔ سنٹرل پنجاب کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں9 وکٹوں کینقصان پر 143 رنز ہی بناسکی۔ اوپنر عثمان صلاح الدین نے سب سے زیادہ 27 رنز اسکور کیے۔

اسامہ میر نے 3، رضاحسن اور صدف حسن نے 2،2 جبکہ سلمان ارشاد اور نعمان علی نے 1،1 کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔
دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں سدرن پنجاب نے خیبرپختونخوا کو 3وکٹوں سے شکست دے دی۔ ذیشان اشرف نے عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقراررکھتے ہوئے دھواں دھار نصف سنچری اسکور کی۔ اس سے قبل سدرن پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نبی گل کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت خیبرپختونخوا نے مقررہ 20 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 197رنز بنائے۔

نبی گل نے 60گیندوں 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 94 رنز اسکور کیے۔مہران ابراہیم نے 16گیندوں پر 23رنز کی اننگز کھیلی۔ سدرن پنجاب کی جانب سے محمد عمران نے3کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ جواب میں سدرن پنجاب نے مطلوبہ ہدف19.4 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔ گذشتہ میچ میں سنچری اسکور کرنے والے اوپنر ذیشان اشرف نے 26 گیندوں پر 52رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 4 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین زین عباس 47 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔خیبرپختونخوا کی جانب سے اسپنرخالد عثمان نے 2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
ایونٹ میں بدھ کے روز 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں خیبرپختونخوا اور سندھ جبکہ دوسرے میچ میں بلوچستان اور سنٹرل پنجاب کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
وقت اشاعت : 15/10/2019 - 18:46:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :