پاک بحریہ نے 33 ویں قومی کھیلوں2019کی مشعل تھام لی

فیصل مسجد اسلام آباد کے نزدیک مشعل منتقلی کی ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی

منگل 15 اکتوبر 2019 19:49

پاک بحریہ نے 33 ویں قومی کھیلوں2019کی مشعل تھام لی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2019ء)   فیصل مسجد اسلام آباد کے نزدیک مشعل منتقلی کی ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں پاک بحریہ کے ایتھلیٹس نے مشعل تھامے فیصل مسجد سے فیصل چوک تک کا سفر طے کیا اور پاکستان آرمی کے ایتھلیٹس کومشعل منتقل کی۔

تقریب کے دوران کمانڈرنارتھ کموڈور حامد حسین نے پاک فضائیہ کے ایتھلیٹ سے مشعل وصول کی اور پاک بحریہ کے سابق اولمپئن محمد اکرم کے حوالے کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اپنے خطاب میں کمانڈر نارتھ نے قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کے فروغ میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔
قومی کھیل پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے زیر نگرانی منعقد ہونے والے اعلی ترین کھیلوں کے مقابلے ہیں۔33 ویں قومی کھیلوں 2019کا آغاز 26 اکتوبر سے پشاور میں ہو رہا ہے جو یکم نومبر تک کھیلے جائیں گے۔ پاک بحریہ کے کھیلوں کا دستہ 290 ایتھلیٹس پر مشتمل ہے جو مختلف کھیلوں میں شرکت کرے گا۔
مشعل منتقلی کی تقریب میں مسلح افواج پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپکس ایسو سی ایشن کے حکام نے شرکت کی۔
وقت اشاعت : 15/10/2019 - 19:49:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :