سٹی ڈگری کالج گلبہار میں انٹر کلاسز سپورٹس گلا رنگا رنگ تقریب کیساتھ اختتام پذیر

منگل 15 اکتوبر 2019 23:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) گورنمنٹ سٹی ڈگری کالج گلبہار میں انٹر کلاسز سپورٹس گلا رنگا رنگ تقریب کیساتھ اختتام پذیرہوگیا ،ایف اے اورایف اے سی پارٹ ون کلاس کی طالباتشاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے جنرل ٹرافی جیت لی۔ اختتامی تقریب کے کا مہمان خصوصی صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی تھے ،ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ،ڈائریکٹر یار ایجوکیشن عبدلواہاب،پرنسپل گورنمنٹ کالج شریف گل اور پرنسپل گورنمنٹ سٹی کالج شاہین عمر بھی موجود تھی جنہوںنے نمایاں پوزین لینے والی طالبات میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے۔

گورنمنٹ ڈگری کالج سٹی گلبہار میں انٹرکلاسز سپورٹس گالاکا انعقاد کیاگیاجس میں کالج کی مختلف کلاسوں کی طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،اس کے مابین والی بال،ٹیبل ٹینس ،بیڈمنٹن،رسہ کشی اور تائیکوانڈوکے مقابلے کھیل گئے،ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں ایف پارٹ ٹوکی ذہرہ ،تجلہ روشنی اور کائنات نے پہلی،جبکہ ایف اے ایف سی پارٹ ون کی لائبہ احسان،برگس اور زینب قاضی نے دوسری پوزیشن حاصل کی،بیڈمنٹن میں پہلی پوزیشن بی ایس انگلش کی طالبات عائشہ،فاطمہ اور اقصیٰ جبکہ دوسری پوزیشن ایف اے ا،ایف ایس سی کی میمونہ،مناحل اور اقصیٰ نے جیت لی،والی بال میں بی ایس اوردوڈیپارٹمنٹ کی زرفشا،ملائکہ حسین ، ملائکہ ا،مصباح،نبیلہ ،ثناء اور نازش نے پہلی جبکہ ایف ایس سی پارٹ ون کی سدرہ ،لائبہ،عاصمہ،نرگس،زینب ،اقراء ،مرصد قبال اور دریشم نے دوسری پوزیشن جیت لی،اسی طرح رسہ کشی کے ایونٹ میں ایف اے ایف ایس سی پارٹ ون کی حاجرہ ،طیبہ،سفینہ،علشبہ،اقراء عاصمہ ،بشریٰ ،نایاب اور آنیلہ نے پہلی اور دوسری پوزیشن بی ایس کمپوٹر سائنس کی اقراء،مہرنور،نوشین،ملائکہ،کائنات اورعظمیٰ نے حاصل کی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ تقریب میں طالبات نے قومی ترانہ ،پی ٹی شو اور مارچ پاشٹ کاخوبصورت مظاہرہ کیا، جسے حاضرین نے خوب سراہا۔اس موقع پر کالج کی اساتذہ کے مابین رسہ کشی کا مقابلہ بھی کیاگیا۔جسے طالبات کی جانب سے خوب داددیدی گئی ۔
وقت اشاعت : 15/10/2019 - 23:40:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :