آئی ٹی ایف پاکستان جونیئر عالمی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ، پاکستان کے شعیب خان، نعمان آفتاب، ثاقب حیات اور احمد کومل نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

منگل 15 اکتوبر 2019 23:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) آئی ٹی ایف پاکستان جونیئر عالمی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے مقابلوں پاکستان کے شعیب خان، نعمان آفتاب، ثاقب حیات اور احمد کومل نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ گذشتہ روز دلاور عباس ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے بوائز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں برطانیہ کے ویب دنیال، پاکستان کے شعیب خان، نعمان آفتاب، ثاقب حیات اور احمد کومل، کوریا کے کنگ گنک اور کم منجون نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

گرلز سنگلز کے پہلے رائونڈ میں ترکی کی ایسیگل مرٹ اورالماس لیلا، آئرلینڈ کے چراغی دورسا اور خانلو مھٹا، کوریا کی چوئی جی ویو اور جنگ سوھا، فرانس کی ٹھورڈ کلیمنس، روس کی ولیٹوا ارینا نے اپنی اپنی حریفوں کو شکست دے کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی لیا۔ بوائزڈبلز کے پہلے رائونڈ میں پاکستان زلان اور کوریا ڈونگ کم، تائیوان لی یو شن اور لو چن یو نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے گرلز ڈبلز کے مقابلوں میں ترکی کی ایسگل مرٹ اور لیلا الماس نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 15/10/2019 - 23:48:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :