آفریدی نے خواتین کیلئے تعلیم عام کرنے کا بیڑا اٹھا لیا، بیٹیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس

’’تعلیم ہوگی عام۔ہر بیٹی کے نام‘‘ منصوبے کے حوالے سے سابق سٹار آل راؤنڈر اور ان کی بیٹیوں نے لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے گفتگو کی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 15 اکتوبر 2019 23:15

آفریدی نے خواتین کیلئے تعلیم عام کرنے کا بیڑا اٹھا لیا، بیٹیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اکتوبر 2019ء) آفریدی نے خواتین کیلئے تعلیم عام کرنے کا بیڑا اٹھا لیا، بیٹیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ہے۔ ’’تعلیم ہوگی عام۔ہر بیٹی کے نام‘‘ منصوبے کے حوالے سے سابق سٹار آل راؤنڈر اور ان کی بیٹیوں نے لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ملک بھر میں خواتین کے لیے تعلیم عام کرنے کا بیڑا اٹھا لیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ وہ’’تعلیم ہوگی عام۔ہر بیٹی کے نام‘‘ سے خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لیے ملک کے شہر شہر، گلی گلی کا دورہ کریں گے۔ کراچی میں اپنی بیٹیوں اقصٰی اور انشاء کے ہمراہ پریس کانفرنس میں شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، سری لنکا اور بنگلہ دیش آج تعلیم کی وجہ سے ہی پاکستان سے آگے نکل چکے ہیں، خواتین کی تعلیم بہت ضروری ہے کیوں کہ لڑکیوں کو پڑھا کر ہی ہم پوری نسل کو تعلیم یافتہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

سابق آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ جس طرح ان کی بیٹی اعلیٰ تعلیم حاصل کررہی ہے، ان کی خواہش ہے کہ ملک کی ہر بیٹی اعلیٰ تعلیم حاصل کرے اور اس سلسلے میں وہ اپنا حصہ ضرور ڈالیں گے۔ 
انہوں نے اس موقع پر حکومت کو بھی آڑے ہاتھ لیا اور کہا کہ اگر حکومتیں ٹھیک کام کررہی ہوتیں تو آج غیر سرکاری تنظیموں کو میدان میں نہیں آنا پڑتا۔

سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ اس مہم کا آغاز ملتان سے کریں گے، ہر صوبے میں خواتین کے لیے تعلیم سے متعلق آگہی مہم کے لیے شہر، شہر جائیں گے۔ اس موقع پر آفریدی کی بیٹیوں نے بھی لڑکیوں کی تعلیم پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ ملک میں صرف لڑکیوں کی تعلیم کے لیے بھی سکول کالج بنائے جانے چاہیں کیونکہ مخلوط نظامِ تعلیم کی وجہ سے بہت سے لوگ بچیوں کو سکول نہیں بھیجتے ہیں۔
وقت اشاعت : 15/10/2019 - 23:15:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :