پاکستان ٹیم سوکا ورلڈ کپ 2019، میں اپنا چوتھا اور آخری گروپ میچ (آج) ہنگری کے کھیلے گی

بدھ 16 اکتوبر 2019 09:40

ایتھنز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) سوکا ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان ٹیم اپنا چوتھا اور آخری گروپ میچ (آج) جمعرات کو ہنگری کے خلاف کھیلے گی۔

(جاری ہے)

سوکا ورلڈ کپ یونان کے شہر کریٹ میں جاری ہے جس میں 40 ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، پاکستانی ٹیم ہنگری، سلوانیہ، رومانیہ اور جرمنی کے ساتھ گروپ ایچ میں شامل ہے، پہلے میچ میں پاکستان کو سلوانیہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسرے میچ میں رومانیہ کی ٹیم نے پاکستان کو شکست دی اور اب پاکستان کے ناک آئوٹ مرحلہ کوالیفائی کرنے کے چانس بہت معدوم ہیں۔ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا چوتھا اور آخری گروپ میچ جمعرات کو ہنگری کے خلاف کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 16/10/2019 - 09:40:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :