جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دیکر سیریز کلین سویپ کرینگے، ایشون

بدھ 16 اکتوبر 2019 09:40

رانچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سپنر روی چندرن ایشون نے کہا ہے کہ پروٹیز کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دیکر تین میچوں کی سیریز کلین سویپ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پروٹیز کے خلاف مسلسل دو ٹیسٹ میچوں میں فتح کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے اور وہ ابتدائی دو میچوں کی طرح اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور اپنی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح دلانے کے لئے پرعزم ہیں۔ میزبان ٹیم کو پروٹیز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، بھارتی ٹیم نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 203 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 137 رنز سے شکست دیکر 2-0 کی ناقابل شکست فیصلہ کن برتری قائم کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 19 اکتوبر سے رانچی میں شروع ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں ایشون نے کہا کہ انکی ٹیم مہمان ٹیم کو تیسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دیکر سیریز کلین سویپ کریگی تاہم انہوں نے کہا ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ اس مقصد کے حصول کے لئے کھیل کے تینوں شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پروٹیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لئے حکمت عملی تیار کر رکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم کے خلاف آخری میچ کیلئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہیں۔
وقت اشاعت : 16/10/2019 - 09:40:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :