پاکستان سکواش فیڈریشن کے نیشنل گیمز کیلئے تمام تر انتظامات مکمل، ایونٹ میں مرد اور خواتین کھلاڑی انفرادی اور ٹیم مقابلوں میں شرکت کریں گے

بدھ 16 اکتوبر 2019 11:58

پاکستان سکواش فیڈریشن کے نیشنل گیمز کیلئے تمام تر انتظامات مکمل، ایونٹ میں مرد اور خواتین کھلاڑی انفرادی اور ٹیم مقابلوں میں شرکت کریں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) پاکستان سکواش فیڈریشن نے نیشنل گیمز کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ ایونٹ میں مرد اور خواتین کھلاڑی انفرادی اور ٹیم مقابلوں میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر اور نیشنل گیمز میں سکواش ایونٹ کے چیف آرگنائزر قمر زمان نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ نیشنل گیمز آئندہ ماہ 9 سے 14 نومبر تک پشاور میں منعقد ہوں گی جس میں سکواش کے مقابلوں میں چاروں صوبوں اور تمام محکموں کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے ملک بھر میں سکواش کے کھلاڑیوں نے بھرپور تیاری کر رکھی ہے اور پشاور میں ایونٹ کیلئے بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں ۔ اس ایونٹ میں مرد اور خواتین کیٹیگری کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے جس میں انفرادی اور ٹیم مقابلوں میں سکواش کے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
وقت اشاعت : 16/10/2019 - 11:58:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :