سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی تصاویر شیئر ہونے پر شین واٹسن کی معذرت

گزشتہ ہفتے ٹوئٹر اور انسٹا گرام اکاﺅنٹ ہیک ہوگیا تھا،غیر اخلاقی تصاویر کی معذرت چاہتا ہوں:سابق آسٹریلوی آل راﺅنڈر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 16 اکتوبر 2019 12:00

سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی تصاویر شیئر ہونے پر شین واٹسن کی معذرت
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اکتوبر2019ء) سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے سوشل میڈیا پر نیم برہنہ خواتین کی غیر اخلاقی تصاویر شیئر ہونے پر معافی مانگ لی ہے۔تصویر شیئر ہونے کے ساتھ ساتھ کچھ نسل پرستانہ تبصرے بھی ان کے اکاﺅنٹس سے شیئر ہوئے تھے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہر طرف سے ان پر تنقید ہونے لگی تھی۔اس صورت حال میں شین واٹسن کو اپنے مداحوں سے معذرت کرنا پڑی۔

شین واٹسن کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ ہیکرز کا کیا دھرا ہے۔ حالیہ دنوں میں ان کے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاﺅنٹس ہیک ہوگئے تھے۔انڈین پریمیر لیگ میں چنئی سپر کنگز کے لیے کھیلنے والے آل راونڈر شین واٹسن کے سوشل میڈیا فولوورز کی تعداد 20 لاکھ سے زیادہ ہے۔شین واٹسن کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے ان کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ ہیک ہوگیا تھا اور ہیکرز نے ان کے اکاﺅنٹس سے نسل پرستانہ تبصرے بھی کیے جو ان کے لیے پریشانی کا سبب بنے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میرے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی غیر اخلاقی تصاویر کے لیے سب سے معذرت چاہتا ہوں۔ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ جمعہ کو پہلے میرا اپنا ٹوئٹر اکاﺅنٹ ہیک ہوا اور اب انسٹاگرام۔انہوں نے انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو میں اس مواد کو باعث رسوائی قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے 59 ٹیسٹ اور 190 ون ڈے انٹر نیشنل میچز میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں اور انہوں نے 2016ءمیں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

وقت اشاعت : 16/10/2019 - 12:00:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :