قومی ٹی 20 سیکنڈ الیون کپ میں کل دو میچ کھیلے جائیں گے

بدھ 16 اکتوبر 2019 13:42

قومی ٹی 20 سیکنڈ الیون کپ میں کل دو میچ کھیلے جائیں گے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قومی ٹی 20 سیکنڈ الیون کپ میں کل بدھ کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں جاری ٹورنامنٹ کے نویں میچ میں بلوچستان سیکنڈ الیون اور سینٹرل پنجاب سیکنڈ الیون کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، بلوچستان سیکنڈ الیون کی ٹیم ایک میچ جیت کر ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے جبکہ سینٹرل پنجاب سیکنڈ الیون کی ٹیم اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی۔

اسی روز دوسرا میچ نادرن سیکنڈ الیون اور سندھ سیکنڈ الیون کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سندھ کی ٹیم پہلے دونوں میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز 23 اکتوبر کو کھیلے جائینگے جبکہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 24 اکتوبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 16/10/2019 - 13:42:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :