سپینش فٹ بال لیگ لالیگا، گراناڈا اور اوساسونا کی ٹیمیں پرسوں آمنے سامنے ہونگی

بدھ 16 اکتوبر 2019 13:42

سپینش فٹ بال لیگ لالیگا، گراناڈا اور اوساسونا کی ٹیمیں پرسوں آمنے سامنے ہونگی
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) گراناڈا اور اوساسونا کی ٹیمیں سپینش فٹ بال لیگ لالیگا میں پرسوں جمعہ کو آمنے سامنے ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق سپین میں فٹ بال لیگ لالیگا کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے اور شائقین فٹ بال کو اچھے میچز دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

لیگ میں کل جمعہ کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں گراناڈا اور اوساسونا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ گراناڈا کی ٹیم لیگ میں اب تک 8 میچز کھیل چکی ہے اور وہ چار میچ جیت کر ٹیبل پر 14 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے جبکہ اوساسونا کی ٹیم بھی 8 میچز کھیل چکی ہے تاہم وہ دو میچ جیت کر ٹیبل پر 11ویں نمبر پر ہے۔
وقت اشاعت : 16/10/2019 - 13:42:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :