اٹالین فٹ بال لیگ، یووینٹیس اور بلونیا کے درمیان میچ 19 اکتوبر کو کھیلا جائے گا

بدھ 16 اکتوبر 2019 13:42

اٹالین فٹ بال لیگ، یووینٹیس اور بلونیا کے درمیان میچ 19 اکتوبر کو کھیلا جائے گا
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) یووینٹیس اور بلونیا کی ٹیمیں اٹالین فٹ بال لیگ میں 19 اکتوبر کو آمنے سامنے ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق اٹلی میں فٹ بال لیگ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور شائقین فٹ بال کو اچھے میچز دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

لیگ میں 19 اکتوبر کو لیگ کی ٹاپ ٹیم یووینٹیس کا مقابلہ بلونیا سے ہوگا۔ یووینٹیس کی ٹیم لیگ میں اب تک 7 میچز کھیل چکی ہے اور وہ 6 میچ جیت کر ٹیبل پر سب سے زیادہ 19 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ بلونیا کی ٹیم بھی 7 میچز کھیل چکی ہے لیکن وہ صرف دو میچز میں کامیابی حاصل کرسکی ہے جس کے بعد وہ پوائنٹس ٹیبل پر 11 ویں نمبر پر ہے ۔
وقت اشاعت : 16/10/2019 - 13:42:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :