پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن کا اسلام آباد میں پاکستان انٹر نیشنل سیریز کا ٹورنامنٹ 7سے 10نومبر تک کرنے کا فیصلہ

ایونٹ میں بارہ ممالک شریک ہونگے ،ایشیاء سے آٹھ ہزار ڈالر آرہے ہیں ، سولہ لاکھ ہمارے پاس ابھی ہیں ، زیادہ فنڈ باہر سے آرہے ہیں ،یو ایس اے، ملائشیا، تھائی لینڈ، چیک ری پبلک، موریشس، مالدیپ ،ایران، عراق، کینیڈا، افغانستان، نیپال ، پاکستان کے کھلاڑی ہونگے، واجد علی کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 16 اکتوبر 2019 15:01

پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن کا اسلام آباد میں پاکستان انٹر نیشنل سیریز کا ٹورنامنٹ 7سے 10نومبر تک کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) سیکرٹری جنرل پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن واجد علی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پاکستان انٹر نیشنل سیریز کا ٹورنامنٹ 7سے 10نومبر تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ایونٹ میں بارہ ممالک شریک ہونگے ،ایشیاء سے آٹھ ہزار ڈالر آرہے ہیں ، سولہ لاکھ ہمارے پاس ابھی ہیں ، زیادہ فنڈ باہر سے آرہے ہیں ،یو ایس اے، ملائشیا، تھائی لینڈ، چیک ری پبلک، موریشس، مالدیپ ،ایران، عراق، کینیڈا، افغانستان، نیپال ، پاکستان کے کھلاڑی ہونگے۔

بدھ کو سپورٹس کمپلیکس میں سیکرٹری پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن واجد علی نے کہاکہ اسلام آباد میں پاکستان انٹرنیشنل سیریز کا ٹورنامنٹ کروا رہے ہیں،یہ ورلڈ سینکشن ٹورنامنٹ ہے،7 سے 10 نومبر کو ٹورنامنٹ ہوگا،12 ممالک شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جو اولمپکس کھیلنے جا رہے ہیں تو یہاں سے جو کھلاڑی کھیلیں گے انکی رینکنگ آئے گی ۔ انہوںنے کہاکہ ایشیاء سے 8 ہزار ڈالرز آ رہے ہیں،زیادہ تر باہر سے فنڈنگ آ رہی ہے اس لیے ٹورنامنٹ کروا رہے ہیں،16 لاکھ تقریبا ہمارے پاس ابھی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ یو ایس اے، ملائشیا، تھائی لینڈ، چیک ری پبلک، موریشس، مالدیپ ،ایران، عراق، کینیڈا، افغانستان، نیپال ، پاکستان کے کھلاڑی ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ مختلف کیٹگریز کے مقابلے ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان سپورٹس بورڈ سے درخواست کی ہے لیکن ابھی تک ان سے کچھ نہیں ملا۔انہوںنے کہاکہ یونیکس ہمارا ٹائٹل سپانسر ہے،یونیکس ہی ہمیں سپورٹ کر رہا ہے،یونیکس ہمیں 10 ہزار ڈالر دے گا۔

انہوںنے کہاکہ ایک سال سے ہم نے پلان کیا ہوا ہے،بین الاقوامی کھلاڑیوں کو ہوٹل میں رہائش دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ اپنے قومی کھلاڑیوں کو ہاسٹل میں رہائش دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ آذربائیجان، سری لنکا نکل گئے،انڈیا ہمارے پاس نہیں آ رہا۔ انہوںنے کہاکہ 6 ممالک سے ہم نے شروع کیا تھا اس سال 12 ممالک ہیں۔
وقت اشاعت : 16/10/2019 - 15:01:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :