قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کپتان سمیت بعض کھلاڑیوں کے رویوں سے مایوس نظر آنے لگے

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں میں پروفیشنل ازم کا فقدان ہے اور ٹریننگ میں ڈسپلن نہیں ہے،ذرائع کرکٹرز مینجمنٹ کی ہدایات کے مطابق عمل کرنے سے کتراتے ہیں، کپتان سرفراز احمد کا رویہ بھی مایوس کن ہے، مصباح الحق کا شکوہ

بدھ 16 اکتوبر 2019 15:01

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کپتان سمیت بعض کھلاڑیوں کے رویوں سے مایوس نظر آنے لگے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کپتان سمیت بعض کھلاڑیوں کے رویوں سے مایوس نظر آنے لگے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہپاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سمیت دیگر کھلاڑیوں کے رویوں سے مایوسی کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ کھلاڑی ٹریننگ کے دوران جان چھڑانے کے لیے بہانے بازی کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں وہاب ریاض، عماد وسیم اور حارث سہیل کے نام لیے جا رہے ہیں ، سرفراز احمد نے بحیثیت کپتان ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا جس کی وجہ سے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو مایوسی ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ مصباح الحق کو شکوہ ہے کہ کئی کھلاڑی ٹریننگ کے لیے سنجیدہ نہیں اور پلان کے مطابق ٹریننگ بھی نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑیوں میں پروفیشنل ازم کا فقدان ہے اور ٹریننگ میں ڈسپلن نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق مصباح الحق کو یہ بھی شکوہ ہے کہ ٹیم مینجمنٹ کی ہدایات پر عمل نہیں کیا جاتا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈکوچ مصباح الحق نے گزشتہ روز چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے تفصیلی ملاقات کی جس میں مختلف معاملات زیر بحث بھی آئے۔ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ جو کھلاڑی مکمل فٹ اور فارم میں نہیں اٴْن کی جگہ نئے نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے، خواہ حریف آسٹریلیا ہی کیوں نا ہواس سلسلے میں مصباح الحق فیصل آباد میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔پی سی بی کا مصباح الحق کی مایوسی کی خبروں کے حوالے سے کہنا ہے کہ ایسا سب میڈیا سے ہی سن رہے ہیں، ہمارے پاس اس حوالے سے کچھ نہیں پہنچا۔
وقت اشاعت : 16/10/2019 - 15:01:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :