نیشنل لان بال چمپئن شپ آئندہ ماہ نومبرمیں اسلام آباد میں کھیلی جائے گی

بدھ 16 اکتوبر 2019 15:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) نیشنل لان بال چمپئن شپ آئندہ ماہ نومبرمیں اسلام آباد میں کھیلی جائے گی، میزبانی کے فرائض کے اسلام آباد لان بال ایسوسی ایشن انجام دے گی۔ اسلام آباد لان بال ایسوسی ایشن کے صدر رانا تنویر احمد نے بتایاکہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ جن میں میزبان اسلام آباد وائٹ، اسلام آباد گرین، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان کے علاوہ مختلف محکموں کی ٹیمیں شامل ہیں اور ان ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہر گروپ سے دو، دو ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی، چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ پاکستان لان بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا مقصود وسیم نے بتایاکہ چمپئن شپ میں کرنے والی ٹیموں کو دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں اور چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیمیں 20 اکتوبر سے قبل اپنی شرکت کی تصدیق کر سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں چار کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز اور لیڈیز ڈبلز کے مقابلے شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 16/10/2019 - 15:01:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :