زخمی حسن علی کی نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں شرکت مشکوک
گزشتہ دو روز میں پیسر کی فٹنس کا جائزہ لیا گیا،آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کا امکان معدوم
ذیشان مہتاب بدھ 16 اکتوبر 2019 14:52
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اکتوبر2019ء) فاسٹ باﺅلر حسن علی کمر کی تکلیف کے باعث سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز نہ کھیل سکے اور اب ان کی نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں بھی شرکت مشکوک ہے۔گزشتہ دو روز میں حسن علی کی فٹنس کا جائزہ لیا گیا لیکن اس دوران فاسٹ باﺅلر کی تکلیف بڑھتی ہوئی دکھائی دی اور وہ باﺅلنگ اور ویٹ ٹریننگ بھی نہ کر سکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن علی کی نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں شرکت کا امکان تقریباً ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے جب کہ اس کے ساتھ ساتھ ان کی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی شرکت کا امکان نہیں ہے۔
فاسٹ باﺅلر حسن علی کی نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لیے سینٹرل پنجاب کی 16 رکنی ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروط رکھی گئی تاہم ان کی فٹنس پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی ،لاہور میں کام جاری ہے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے اگلے ہفتے سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔ پاکستان نے آسٹریلیا میں سیریز کے پہلے مرحلے میں تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے ہیں ، سیریز کا آغاز 3 نومبر سے ہو گا جس کے بعد دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی ۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 16/10/2019 - 14:52:22
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
بابر اعظم سوشل میڈیا پر شاہین آفریدی کے ساتھ اختلافات کی خبروں پر ’حیران‘
-
محمد حفیظ نے بابر اعظم کو کپتانی واپس ملنے پر سخت سوالات اٹھا دیئے
-
شاہین آفریدی اوپننگ کے معاملے پر رضوان اور بابر سے بات کرنے سے گریزاں تھے: محمد حفیظ کا دعویٰ
-
راشد خان نے دوہرے معیار کی وجہ سے آسٹریلین لیگ بی بی ایل کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی
-
اللہ کے بعد مجھے شریف خاندان پر بھروسہ ہے، عمر اکمل کی ٹیم میں واپسی کی کوششیں تیز
-
ویرات کوہلی کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ ہوگیا