نیشنل گیمز کے انعقاد سے صوبے میں کھیلوں کو فروغ حاصل ہوگا، حاجی نواب خان

بدھ 16 اکتوبر 2019 15:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) تحصیل کونسل کے سابق رکن اور مانیار فٹ بال کلب کے سیکرٹری حاجی نواب خان نے کہا ہے کہ نیشنل گیمز کے انعقاد سے صوبے میں کھیلوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو صوبے میں نئے کھیل دیکھنے کو ملے گے اس میں بچوں کو مختلف کھیلوں میں حصہ لینے کا بھی رجحان بڑھے گا۔ نیشنل گیمز 26 اکتوبر سے یکم نومبر تک پشاور میں کھیلی جائیں گی جس میں میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی 32 مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور میں کھیلوں کے انعقاد کا سارا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کو جاتا ہے کہ جہنوں نے اتنے بڑے نیشنل گیمز کیلئے فنڈز فراہم کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر فیڈریشن اپنی اپنی قومی چیمپئن شپ ہر سال باقاعدگی سے منعقد کرواتی ہے لیکن نیشنل گیمز منعقد کروانے کا سب سے بڑا مقصد دنیا کو امن کا پیغام دینا ہے کہ ہم سب ایک اور پاکستانی قوم متحد ہیں، پاکستان کھیلوں کے حوالے سے امن پسند ملک ہے۔

حاجی نواب خان نے کہاکہ اگر نیشنل گیمز میں ایک دوسرے کی مخالفت کرنی ہے تو نیشنل گیمز منعقد کروانے کا سارا مقصد فوت ہو جاتا ہے اور نیشنل گیمز میں کوئی سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے نیشنل گیمز منعقد ہونے سے صوبے کے تعلیمی اداروں میں بھی کھیلوں کو فروغ حاصل ہوگا کیونکہ کسی ملک کی بھی سپانسرز اور تعلیمی اداروں کے بغیر کھیلوں میں ترقی ممکن نہیں۔ اس لئے تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نیشنل گیمز میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کو دیکھ کر ان کی کھیلوں میں دلچسپی بڑھے گی۔
وقت اشاعت : 16/10/2019 - 15:25:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :