کرکٹ ٹورنامنٹ ”دی100“ کے ڈرافٹ میں موجود کھلاڑیوں کا اعلان

سب سے بڑی کیٹیگری میں موجود واحد پاکستانی محمد عامر کی ریزروپرائس ایک لاکھ پاﺅنڈ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ اکتوبر 15:40

کرکٹ ٹورنامنٹ ”دی100“ کے ڈرافٹ میں موجود کھلاڑیوں کا اعلان
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اکتوبر2019ء) آئندہ سال انگلینڈ میں شیڈول کرکٹ ٹورنامنٹ ”دی 100“ کے ڈرافٹ میں موجود کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔اس میں کئی پاکستانی بھی شامل ہیں، سب سے بڑی کیٹیگری میں موجود واحد پاکستانی محمد عامر کی ریزروپرائس ایک لاکھ پاﺅنڈ ہے، بابراعظم، محمد حفیظ اورشاداب خان کی ریزرو پرائس 75ہزار پاﺅنڈ ہوگی، شاہین شاہ آفریدی ،شاہد آفریدی، فہیم اشرف، عثمان خان شنواری، شعیب ملک اور وہاب ریاض کی ریزرو پرائس 60 ہزارپاﺅنڈ ہے، محمد عباس ،آصف علی اور عماد وسیم کی ریزرو پرائس 50ہزار پاﺅنڈ رکھی گئی ہے۔

(جاری ہے)

40 ہزار پاﺅنڈ ریزرو پرائس والے کھلاڑیوں میں پاکستان کے عمراکمل، حسن علی ،حسین طلعت اور فخرزمان موجود ہیں، ڈرافٹ میں پاکستان کے افتخار احمد، کامران اکمل، سیف بدر، میر حمزہ، محمد عرفان ،جنید خان، عدیل ملک، صہیب مقصود، اسامہ میر، محمد نواز، محمد رضوان، اسد شفیق، یاسر شاہ ،احمد شہزاد، حارث سہیل، سہیل تنویر، امام الحق اور عامریامین بھی شامل ہیں مگر ان تمام کی کوئی ریزرو پرائس نہیں رکھی گئی۔100 بالز کی کرکٹ پر مشتمل انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کا یہ ٹورنامنٹ جولائی 2020 ءمیں کھیلا جائے گا ،اس میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی ،ٹورنامنٹ کی ڈرافٹ تقریب 20 اکتوبر کو ہوگی۔ 

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

The PCB also blocked Imran Nazir and Shahid Afridi from the T10 league
Current retired players for league are required by ..

پی سی بی نے عمران نذیر اور شاہد آفریدی کو بھی ٹی 10 لیگ سے روکدیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق قومی اوپنر عمران نذیراور سابق کپتان شاہد آفریدی کو ٹی 10 لیگ میں شرکت سے روک دیا ہے ۔ کرکٹ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ٹی 10لیگ کیلئے موجودہ اورریٹائرڈ کھلاڑیوں کوآئی سی سی قوانین کے مطابق این او سی لازمی درکارہیں۔نجی ٹی وی چینل کے ... مزید

وقت اشاعت : 16/10/2019 - 15:40:40

Your Thoughts and Comments