اعصام الحق قریشی یورپیئن اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

بدھ 16 اکتوبر 2019 15:50

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے میکسیکن جوڑی دار سانتیاگو گونزالز یورپیئن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں آندریا واوسوری اور انکے ہم وطن جوڑی دار لورنزو پر مشتمل اطالوی جوڑی کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

(جاری ہے)

بیلجیئم میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فانل رائونڈ میچ میں پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے میکسیکن جوڑی دار سانتیاگو گونزالز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آندریا واوسوری اور انکے ہم وطن جوڑی دار لورنزو پر مشتمل اطالوی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 7-6(7-4) سے ہرا کر ایونٹ کا کوارٹر فائنل رائونڈ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
وقت اشاعت : 16/10/2019 - 15:50:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :