بلھے شاہ ہاکی کلب اور ڈھنگ شاہ ہاکی کلب کے مابین سپورٹس کمپلیکس قصور میں میچ کا انعقاد

بدھ 16 اکتوبر 2019 17:18

بلھے شاہ ہاکی کلب اور ڈھنگ شاہ ہاکی کلب کے مابین سپورٹس کمپلیکس قصور میں میچ کا انعقاد
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) محکمہ بہبود آبادی ضلع قصور کے زیر اہتمام بلھے شاہ ہاکی کلب اور ڈھنگ شاہ ہاکی کلب کے مابین سپورٹس کمپلیکس قصور میں میچ کا انعقاد کیا گیا ۔ڈھنگ شاہ ہاکی کلب نے پلنٹی سٹوک پر 3-1سے میچ جیت لیا ۔ مہمان خصوصی سابق چیئر مین پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجو کیشن حاجی محمد ڈوگر نے فاتح اور رنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر قصور نوید شوکت ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فیصل امیر ، ڈسٹرکٹ زکوٰة آفیسر اشفاق احمد خاں ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن مسز سمیرا دلاور ، تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر قصور مسز سعدیہ صدیق ، تحصیل آفیسر چونیاںاسرار احمد انجم ، حاجی امین ڈوگر اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ معاشرے میں کھیلوں کو فروغ دیکر صحت مند قوم کو پروان چڑھایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کیلئے سپورٹس ایونٹ کے انعقاد پر پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہا ۔
وقت اشاعت : 16/10/2019 - 17:18:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :