کریملن اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز، ٹاپ سیڈڈ تمیابابوس اور کرسٹینا ملاڈینووک کوارٹر فائنل میں داخل

بدھ 16 اکتوبر 2019 17:23

کریملن اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز، ٹاپ سیڈڈ تمیابابوس اور کرسٹینا ملاڈینووک کوارٹر فائنل میں داخل
ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) ہنگری کی ٹینس سٹار تمیا بابوس اور انکی فرانسیسی جوڑی دار کرسٹینا ملاڈینووک کریملن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے پری کوارٹر فائنل میچ میں جرمنی کی ویویان ہیسن اور انکی تائیوان کی جوڑی دار ہسی یو کو شکست دی۔ روس میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں ہنگری کی تمیا بابوس اور انکی فرانسیسی جوڑی دار کرسٹینا ملاڈینووک پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے جرمنی کی ویویان ہیسن اور انکی تائیوان کی جوڑی دار ہسی یو کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-1 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 16/10/2019 - 17:23:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :